وکلاء کی انصاف کی فراہمی بھی بھی ریڑھ کی حیثیت ہے‘ ڈاکٹر عباد اللہ خان

وکلاء کی انصاف کی فراہمی بھی بھی ریڑھ کی حیثیت ہے‘ ڈاکٹر عباد اللہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ وکلاء برادری معاشرے میں انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں،شانگلہ کے اکلاء نے ہمیشہ جمہوریت سمیت ہر تحریک میں بھرپور کردار ادا کیا ہیں جو شانگلہ کیلئے باعث فخر ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل بار ایسوسی ایشن چکیسر کے تقریب حلف برداری سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ خان نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا،نئے منتخب کابینہ میں تحصیل بار ایسو سی ایشن چکیسر کے صدر ممتاز قانون دان عبدالبر خان ایڈووکیٹ۔ جنرل سیکرٹری جیدار احمد خان۔ شہباز خان نائب صدر اور مغیث علی خان نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا حلف لینے کے بعد صدر بار ایسوسی ایشن نے بار وکلاء کے مسائل اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر عباداللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرے کا سمجھدار طبقہ ہے اور خصوصی طور پر شانگلہ کے وکلاء کا ایک الگ کردار ہے کیونکہ پورے شانگلہ کے عوام اور منتخب نمائندوں نے بھی وکلاء کو ایکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے،اس لئے میں انکی سرابرہی تسلیم کرتا ہوں اور اپنے آپ کو جواب دہی کیلئے ہر وقت پیش کرنے کیلئے تیار ہوں۔ڈاکٹر عباد نے کہا کہ اسی طرح دوسرے منتخب نمائندے بھی اپنے آپ کو جواب دہی کیلئے پیش کرنا چائیں۔ڈاکٹر عباد نے موجودہ حکومت پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ اس وقت اس نالائق حکومت کیوجہ سے ہر طبقے کے لوگ مشکلات میں گیرے ہیں۔مہنگائی،بیروزگاری اورغیریقینی صورتحال نے اس حکومت کی جالی تبدیلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا۔ڈاکٹر عباد نے تحصیل بار چکیسر کیلئے دو لاکھ روپے نقد اور تا حیات آن لائن لائبریری کا بھی اعلان کیا جس کے اخراجات وہ اپنے جیب سے برداشت کرینگے۔تقریب میں تحصیل چکیسر سے تعلق رکھنے والے وکلاء سمیت علاقہ مشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی اورنومنتخب کابینہ کے صدر عبدالبرخان ایڈوکیٹ اور انکے کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ وہ اپنی لازوال صلاحیتیں برؤکار لاکر چکیسر بار اور عوام کی بھرپور خدمت کرینگے۔تقریب کے آخر میں عبدالبر خان ایڈووکیٹ نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور انکے امیدوں پر پورے اُترنے کا اعزم کیا۔۔