مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، 7 نوجوان گرفتار

      مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم جاری، 7 نوجوان گرفتار

  

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے، قابض فوج نے 7 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔مقبوضہ وادی کے اضلاع بارہ مولہ اور کپواڑہ سے نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔ پانچ کشمیریوں کو ضلع بارہ مولہ اور 2 کو ضلع کپواڑہ سے گرفتار کیا گیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن میں بھارتی فوج اور سی آر پی ایف اور پولیس نے حصہ لیا۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

مقبوضہ کشمیر 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -