کینٹ اور اندرون شہر منشیات سپلائی کرنیوالے تین ملزمان گرفتار

کینٹ اور اندرون شہر منشیات سپلائی کرنیوالے تین ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (کرائم رپورٹر) اندرون شہر، نواحی علاقوں اور پشاور کینٹ سے متصل علاقہ پشتخرہ میں گھر کی دہلیز پر منشیات فراہم کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ہونے والے ملزمان مخصوص گاہک سے آرڈر حاصل کر کے آئس اور چرس سپلائی کرتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 6 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی 2 سو گرام آئس بھی بر آمد کرلی گئی ہے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی اور فروخت میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی کارروائیاں کی ہیں، کارروائی کے دوران اندرون شہر، نواحی علاقوں اور پشاور کینٹ سے متصل علاقہ پشتخرہ میں سرگرم افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے دوران تھانہ پشتخرہ پولیس نے ملزم   ذاکر خان ولد فضل الر حمن کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 3 کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے ما لیت کی 2 سوگرام آئس بھی برآمد کی ہے اسی طرح تھانہ شاہ پور اور تھانہ کوتوالی پولیس نے بھی دو ملزمان امتیاز ولد ولی محمد اور سعود خان ولد خا ن محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو گرام سے زائد چر س برآمد کی ہے،تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اندرون شہر سمیت مختلف علاقوں میں اپنے مخصوص گاہک کو گھر کی دہلیز پر منشیات فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے