تیمرگرہ‘ رقم لین دین تنازعہ‘ فائرنگ سے بیٹا جاں بحق‘ باپ زخمی

      تیمرگرہ‘ رقم لین دین تنازعہ‘ فائرنگ سے بیٹا جاں بحق‘ باپ زخمی

  

تیمرگرہ(بیورورپورٹ)  تالاش کے گا وں احمد گلی میں مبینہ طور  رقم کی لین دین پرایک شخص کی فائرنگ سے بیٹا جان بحق باپ شدید زخمی ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے گھر کی چھت پر مورچہ زن ہوکر پولیس پر فائرنگ کرتے رہے چار گھنٹے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا مشتعل عوام نے ملزم کے گھر کو نذر اتش کر دیا  پولیس کی جانب سے عوام کو منتشر کرنے کے لئے انسو گیس او ر لاٹھی چارج بھی کیگئی پولیس کے مطابق کے مطابق لوئر دیر کے علاقہ تالاش کے گاوں احمد گلی میں مبینہ طور رقم کی لین دین پر ایک شخص شعیب ولد ابوالحسن نے فائرنگ کرکے 25سالہ نوجوان سیف اللہ کو قتل جبکہ ان کے والد سلطان زیب کو زخمی کر دیا اطلاع ملنے پر تا لاش پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ملزم کے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا تاہم ملزم نے گھر کی چھت پر مورچہ سنبھال کر پولیس پر 4گھنٹے تک  فائرنگ کرتے رہے جس کی وجہ سے  ملزم کی گرفتاری پولیس کے لئے چیلنج بن گئی تھی ایس پی انوسٹی گیشن اور ڈی ایس پی فاروق جان کی کوششوں اور جد وجہد کے بعد چار گھنٹے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا بعد میں مبینہ طورمشتعل عوام نے ملزم کے گھر کو اگ لگا دی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -