پاکستان ریلوے پریم یونین کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

پاکستان ریلوے پریم یونین کا مطالبات کے حل کیلئے مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان ریلوے پریم یونین (سے بی اے)پشاور ڈویژن نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کے ریلوے کے تمام کیٹگری کے ملازمین کو ٹیکنیکل الاونس دیا جائے اور دیگر مسائل حل کیے جائے مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت ریلوے پریم یونین کے عہدیداران نیکی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ریلوے کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں جبکہ سٹاف کو کم کرنا بھی منظور نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کو ٹیکنیکل لاونس دیا جائے اور مزدوروں کا ٹی اے بحال کرنے سمیت خالی اسامیوں پر جلد از جلد بھرتی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -