ظاہر شاہ طورو کا نئے وزراء  کا حلف لینے پر مبارکباد

      ظاہر شاہ طورو کا نئے وزراء  کا حلف لینے پر مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو نے سینئر صوبائی وزیر عاطف خان اور صوبائی  وزرا  شکیل خان فضل شکور خان فیصل امین گنڈاپور کو حلف لینے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی وزیر اعظم جناب عمران خان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ جناب محمود خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صوبائی کابینہ میں میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کرکے کے پی کے  کے عوام  پی ٹی آئی کے کارکنوں کے دل جیت لئے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب وزرا وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے وژن کے مطابق اس صوبے کی  ترقی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرینگے۔۔