تاحال کوئی وزرات الاٹ نہیں کی گئی‘ محمد عاطف خان

  تاحال کوئی وزرات الاٹ نہیں کی گئی‘ محمد عاطف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)کابینہ میں منگل کے روز دوبارہ شامل ہونے والے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہاہے کہ انہیں تاحال کوئی وزرات الاٹ نہیں کی گئی ہے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ جو ذمہ داریاں سونپیں گے انہیں احسن طریقے سے نبھاؤں گا وہ اپنی رہائش گاہ پرصحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اورگورنر کی موجودگی میں وزیراعلیٰ سے پہلے ہی ان کے تمام گلے شکوے ختم ہوگئے تھے ہمارے کوئی ذاتی اختلافات نہیں تھے کچھ غلط فہمیاں تھیں کل بھی تین گھنٹے سے زائد وزیراعلیٰ محمود خان کے پاس موجودرہا وزارت کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کسی بھی وزارت لینے کا کہاگیاہے جبکہ وزیراعلیٰ سے کل تین گھنٹے طویل ملاقات میں جب یہ موضوع زیر بحث آیا تو مجھے ان کی طرف سے کوئی رکاؤٹ محسوس نہ ہوئی محمد عاطف خان نے کہاکہ ان کی کسی خاص وزارت میں کوئی دلچسپی نہیں جو بھی ذمہ داری ملے گی وہ احسن طریقے سے نبھائیں گے انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس وقت کم ہے اس وجہ سے ہماری ترجیحات واضح ہیں کہ باقی ماندہ عرصے میں پارٹی کی ترقی اوروزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کو ریلیف فراہم کیاجائے انہوں نے کہاکہ ان کی پہلی ترجیح مردان میں ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنا اوران منصوبوں کو جلد مکمل کرنا ہے انہوں نے کہاکہ آنے والے بجٹ میں نئے ترقیاتی سکیمیں شامل کئے جائیں گے سینئر وزیر نے کہاکہ سرکاری محکموں میں عوام کو ریلیف دینے کی راہ میں حائل آفیسران سے بازپرس کی جائے گی سرکاری محکمے عوام کی مشکلات کے حل کے لئے ہیں جو بھی آفیسر یا اہلکار عوام کے جائز کاموں میں روڑے اٹکائے گا ان سے پوچھ گچھ ضرور کی جائے گی۔