رو ز مرہ کی اشیاء سستی داموں ایک چھتری تلے مہیا کی جائیگی: محمد عبد اللہ 

رو ز مرہ کی اشیاء سستی داموں ایک چھتری تلے مہیا کی جائیگی: محمد عبد اللہ 

  

 چکدرہ(تحصیل رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر چکدرہ سید محمد عبداللہ نے کہا ہے کہ رمضان المبار ک میں عوام علاقہ کو روزمرہ کی اشیاء سستی داموں ایک چھتری تلے مہیا کی جائے گی۔ عوام حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عمل درامد کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔عوام اپنے مفاد میں اس پر عمل کریں۔ رمضان المبارک میں ملکی استحکام،وبائی امراض سے بچاو کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کریں۔ رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر ادینزئی سید محمد عبداللہ اور ٹی ایم او ادینزئی صفی اللہ نے رمضان المبارک میں چکدرہ لاری اڈہ میں سستا بازار کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ افتتاح کے بعد اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سید محمد عبداللہ نے کہا کہ ٹی ایم اے اور انجمن تاجران ادینزئی کے باہمی تعاون سے رمضان المبارک  میں تمام ریڑھی بانوں، سبزی و فروٹ،مرغی شاپس اور قصاب خانوں کو سستا بازار میں منتقل کر دیا گیا ہے سستا بازار میں روزمرہ ضروریات زندگی کی اشیاء مناسب داموں پر دستیا ب ہونگے۔سستا بازار میں لوگوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درامد کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبیدار میجر،سرکل صوبیدار اور ٹریفک منیجمنٹ گارڈ چکدرہ اس عمل کے ذمہ دار ہونگے۔ٹی ایم اے اہلکار روزمرہ کی بنیاد پر پانی کے چھڑکاو،سٹالوں کے انتظامات کے ذمہ دار ہونگے اور اس کے علاوہ انچارج یوٹیلٹی سٹور آف پاکستان چکدرہ روزمرہ کی ضروری اشیاء خوردنوش رمضان المبارک سستا بازا ر میں فراہم کر دیا ہے  اور عوام علاقہ کو ایک چھتری تلے تمام اشیاء ضروریہ سستے داموں پردستیاب ہیں۔انھوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے خاتمے کیلئے بھر پور کوشش کی جائے گی انھوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی بھی نا انصافی برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ناجائز منافع خوروں،ذخیراندوزں اور سماج دشمن عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کیلئے  اس کے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -