فریال تالپور نااہلی کیس، درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کاآخری موقع

        فریال تالپور نااہلی کیس، درخواست گزار کو جواب جمع کرانے کاآخری موقع

  

 اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کیس میں درخواست گزار ارسلان تاج کو جواب جمع کرانے کا آخری موقعہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ ناصر درانی اور ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔ فریال تالپور کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپوت جبکہ درخواست گزار ارسلان تاج کے معاون وکیل ایڈووکیٹ زکریا عارف الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ درخواست گزار کے معاون وکیل زکریا عارف نے کیس التوا کرنے کی درخواست کی جس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ آپ کو گزشتہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ آئندہ سماعت پر دونوں فریقین اپنے دلائل مکمل کریں۔

فریال تالپور 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -