مردان‘ رمضان المبارک میں سیکورٹی کیلئے 1000سے زائد نفری تعینات

مردان‘ رمضان المبارک میں سیکورٹی کیلئے 1000سے زائد نفری تعینات

  

 مردان (بیورورپورٹ) مردان پولیس نے رمضان المبارک میں سیکورٹی کے لئے 1000سے زائد نفری کو تعینات کردیا جبکہ ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی پلان بھی تشکیل دے دیاگیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد اللہ خان نے رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر شہر کے بازاروں، مارکیٹوں، اہم و حساس مقامات،مساجد اور عوامی مقامات کیلئے فل پروف سیکورٹی انتظامات مکمل اور ٹریفک کی روانی کیلئے ٹریفک وارڈن پولیس کاخصوصی پلان تشکیل دیتے ہوئے ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کومزید سخت کرکے شہر میں داخل ہونے والے افراد کی نگرانی کی جائے گی،سحری وافطاری کے اوقات میں اضافی سنیپ چیکنگ،ناکہ بندیاں اور پولیس پیٹرولنگ کے لئے احکامات جاری کئے گئے اس مقصد کے لئے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہونگے سرکل ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوزخودپولیس پیٹرولنگ، پولیس چیک پوسٹس اور سیکورٹی گاردات پر مامور پولیس اہلکاروں کو چیک کر کے ان کی ڈیوٹی کے اوقات کارمیں ردوبدل کر کے ترتیب دینگے۔ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس ہمہ وقت چوکس رہے گی اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگاڈی پی او نے واضح کیاہے کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھی جائے تاکہ پولیس عوام ایک ساتھ ہو کرمعاشرے میں امن و امان کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر کے قومی فریضہ ادا کر سکیں اور کسی بھی مشکوک افراد یا سرگرمی کی اطلاع پولیس کنٹرول روم نمبر 0937-9230065پر دے کر ایک زمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -