ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

  

 اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اورکشمیر میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں دن کو موسم گرم اور رات کو آندھی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، ژوب،زیارت،لورالائی میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

 موسم گرم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -