سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی: وفاقی حکومت 

سحر و افطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی: وفاقی حکومت 

  

  اسلام آباد(آئی این پی) رمضان میں سحر وافطار کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔وفاقی حکومت نے تمام بجلی کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈسکوز کو سحر و افطار اور تروایح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔حکام ڈسکوز نے کہا ہے کہ بجلی چوری والے علاقوں میں 2 سے 7 گھنٹے یومیہ لوڈشیڈنگ ہو گی، پاور کنٹرول سینٹر سے فیڈرز پر لوڈ کی نگرانی کی جائے گی، صارفین کی شکایات کے فوری ازالے کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

لوڈ شیڈنگ

مزید :

صفحہ اول -