حلیم عادل شیخ کے 4شریک  ملزمان کی ضمانت منظور

حلیم عادل شیخ کے 4شریک  ملزمان کی ضمانت منظور

  

کراچی(این این آئی)پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی کیس میں ملوث  حلیم عادل شیخ کے4 شریک ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔عدالت نے ملزمان کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیاہے۔پولیس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف میمن گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور دہشت گردی کا الزام ہے۔واضح رہے کہ پی ایس 88 ملیر کے انتخابی معرکے میں پیپلز پارٹی اور پی پی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی تھی اور کارکن گتھم گتھا ہوگئے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -