کراچی، سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم قوم پر ست تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار

  کراچی، سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم قوم پر ست تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ساتھ کارروائی کے دوران کالعدم قوم پرست تنظیم کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ ایک دہشتگرد بم بنانے کا ماہر نکلا جسے افغانستان سے گروہ کا سرغنہ اصغر شاہ ہدایات دیتا تھا۔پیر کے روز طارق روڈ پر موٹر سائیکل سے بم برآمدگی کے بعد مختلف علاقوں میں آپریشنز، سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی ملی۔ ڈی آئی جی عمر شاہد کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ کارروائی میں کالعدم قوم پرست تنظیم کے دہشتگردوں جاوید منگریو اور ممتاز سومرو کو گرفتار کر لیا۔ڈی آئی جی نے مزید کہا موٹر سائیکل میں نصب بم اور کلفٹن چائنہ ٹاؤن میں چینی باشندے کی گاڑی پر چپکائے گئے بم دہشتگرد ممتاز سومرونے تیار کئے۔حکام کے مطابق افغانستان سے گروہ کا سرغنہ اصغر شاہ گرفتار دہشتگردوں کو ہدایات دیتا تھا۔ ملزم 8 سال سے کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں تخریب کاری کررہا تھا۔ ملزمان کا ہدف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار، چائنیز باشندے اور عام شہری تھے۔ تفتیش کیلئے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم بھی بنائی جائے گی۔

 دہشتگرد گرفتار

مزید :

صفحہ اول -