پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی انیس ایڈووکیٹ سے اہم ملاقات

  پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی انیس ایڈووکیٹ سے اہم ملاقات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سیاسی میدان میں رابطوں میں تیزی آگئی ہے، پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے سابق پی ایس پی رہنما اور سینئر سیاست دان انیس ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کی جانب سے ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سمیت دیگر شامل تھے، ملاقات میں انیس ایڈووکیٹ کے بھائی لئیق احمد، رئیس خان اور سابق رہنما پی ایس پی سیف یار خان بھی شریک تھے۔پیپلز پارٹی رہنماؤں نے انیس ایڈووکیٹ سے ان کے بھائی اور بھتیجی کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خونی کی۔ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماں کی جانب سے انیس ایڈووکیٹ کو پی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔انیس ایڈووکیٹ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، اور اس طرح کی ملاقاتیں چلتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ تو ملتے رہتے ہیں، کسی سے دشمنی نہیں، جو میرے گھر آئے گا اس کے لیے دل اور دروازے کھلے ہیں۔پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے انیس ایڈووکیٹ  نے کہا کہ انھوں نے فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید :

صفحہ اول -