کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہو نے لگا

  کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا ویکسین کی طلب میں اضافہ ہو نے لگا

  

  کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر میں کوویڈحفاظتی ویکسین کی طلب میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی ان 20 نجی ہسپتالوں کوویکسی نیشن سینٹرکے قیام کی منظوری نہیں دی جاسکی، اس وقت سندھ حکومت نے صرف 3 نجی ہسپتالوں کو ویکسینیشن کی اجازت دی ہے۔ ان 20 سے زائد نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈریپ، این سی او سی اور گورنمنٹ کی تمام پروٹوکول پر پورا اترنے کے باوجود اجازت نہیں دی گئی، ان نجی ادراروں کی جانب سے متعدد بار درخواست بھی دی جا چکی ہے لیکن صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے ان نجی ہسپتالوں میں ویکسی نیشن لگانے کیلیے تاحال اقدامات نہیں کیے جاسکے۔

کورونا ویکسین

مزید :

صفحہ اول -