شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بہترین کام کر رہی ہے،سید ناصر شاہ

شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بہترین کام کر رہی ہے،سید ناصر شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو میرے ملک کا نام روشن کرے وہ ہمارے لئے انتہائی محترم ہے شاہد آفریدی ہمارے ملک کا بڑا نام ہے. وہ جو کام کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کی عزت میں مزید اضافہ کرے. انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن صحت، تعلیم، پانی کی فراہمی، کھیلوں کے شعبوں سمیت قدرتی آفات کے دوران متاثرہ افراد کو ریلیف پہنچانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ اس طرح کے نیک کام کر کے اپنی آخرت سنواریں اور خیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں انہوں نے کہا کہ آج کی محفل چھوٹی ہے لیکن اس کا مقصد بہت بڑا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس محفل میں بہت سے فراخ دل لوگ تشریف رکھتے ہیں وہ اپنی استعاعت کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی بھرپور مدد کریں میں ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ آپ کے خون پسینے کی کمائی خیر کے کام میں لگے گی،تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی، سابق گورنر سندھ زبیر احمد اور شہزاد ڈھیڈی و دیگر بھی موجود تھے شاہد آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، آخر میں مہمانوں کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے یادگاری شلیڈ پیش کی گئیں 

مزید :

صفحہ اول -