وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

     وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی ملاقات

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پرصوبائی اُمور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں میں گندم کی صورتحال کے علاوہ پشاور۔ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے اور دیگر میگا ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو رمضان کے مہینے میں صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور کورونا کی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -