میران شاہ پریس کلب کیلئے دو ملین کی گرانٹ، صحافیوں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے: کامران بنگش

میران شاہ پریس کلب کیلئے دو ملین کی گرانٹ، صحافیوں کی فلاح و بہبود ترجیح ہے: ...

  

 ضم شدہ اضلاع میں صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا نے میران شاہ پریس کلب شمالی وزیرستان کے لیے 02 ملین روپے کا خطیر مالی گرانٹ چیک منگل کو جاری کر دیا۔ میران شاہ پریس کلب شمالی وزیرستان کے لیے گرانٹ چیک حوالگی کا پروقار مگر سادہ تقریب اطلاع سیل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ سول سیکرٹریٹ پشاور میں ہوا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم سے میران شاہ پریس کلب شمالی وزیرستان کے لیے 02 ملین گرانٹ کا چیک جنرل سیکرٹری میران شاہ پریس کلب احسان داوڑ نے وصول کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اس موقع پر ریمارکس دیئے کہ پچیسویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع میں صحافیوں کو تمام سہولیات دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضم شدہ ضلع کے پریس کلب کے لیے مالی گرانٹ چیک دیں گے۔ وزیراعلی محمود خان کی قیادت میں ضم شدہ ترقیافتہ بنا رہے ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں صحافیوں کو صحت، تعلیم، تحفظ اور دیگر مراعات دینا وزیراعلی محمود خان کی خواہش ہے  تاکہ صوبے میں آزاد صحافت پروان چڑھایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا صحافیوں کو ہر لیول پر آسانیاں دینے کے لیے کوشاں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -