لیاری یونیورسٹی میں باکسنگ ریفری ججز و کوچز ریفریشر کورس کا انعقاد 

  لیاری یونیورسٹی میں باکسنگ ریفری ججز و کوچز ریفریشر کورس کا انعقاد 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت اور ڈاکٹر صدیق پٹنی باکسنگ اکیڈمی کے زیر انتظام ریفری ججز اور کوچز پر ریفریشر کورس و سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں آئبا کے نئے قوانین اور رولز و ریگو لیشن کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔کورس سے خطاب کرتے ہوئے اسلم قریشی نے آئبا کے نئے قوانین اور رولز کی روشنی میں کوچز کو نئی تیکنیکس بتائیں اور مفید معلومات فراہم کیں۔ علاوہ ازیں باکسنگ کوچ علی بخش بلوچ نے کوچنگ کے حوالہ سے لیکچر دئیے اور کہا کہ لیاری کے درجنوں باکسرز اور کوچز فارغ بیٹھے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو زنگ لگا رہے ہیں۔کوچز اپنے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اسکولوں، تعلیمی اداروں اور کلبز کو خدمات فراہم کریں اور نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں۔ ڈاکٹر صدیق پٹنی باکسنگ اکیڈمی کوچز اور ریفریز سے بھرپور تعاون کرے گی اور باکسنگ کے فروغ کے لئے کوشاں ہے۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حسن آصف آزاد نے خطاب کرتے ہوئے مسقبل میں ہونے والے کورسز اور ایونٹس سے متعلق آگاہی دی۔ پروگرام میں کراچی کے باکسنگ کلب ز کے علاوہ سندھ بھر سے 100سے زائدکوچز اور ریفریز نے شرکت کی جن میں عامر کفایت، اکبر خان، اورنگ زیب، ایم احمد راجپوت، زاہد خان، سلیم چند، اکبر، طاہر خلیل، ظفر ایسہ، میر علی نواز و دیگر شامل تھے۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک بار پھر اس عز م کا اعادہ کیا کہ باکسنگ کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں اس سلسلہ میں شہر کے کلبز کے علاوہ ضلعی سطح پر ہم باکسنگ ایسوسی ایشنز سے تعاون کریں گے۔آخر میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر صدیق پٹنی نے ریفری ججز اور کوچز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -