ڈاولینس نے 40 ویں سالگرہ  پر اسپیشل ایڈیشن رینج پیش کر دی

ڈاولینس نے 40 ویں سالگرہ  پر اسپیشل ایڈیشن رینج پیش کر دی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاؤلینس اپنی 40 سالگرہ کا جشن منارہا ہے اور اس سلسلے میں اس نے اپنے اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہوم اپلائنسز کی نئی رینج متعارف کرائی ہے۔ وسیع ریسرچ اور پاکستان میں ٹیکنالوجی کے حوالے سے ممتاز حیثیت رکھنے والے اس ادارے نے کسٹمرز کی بڑھتی ہوئی ضرورتوں اور ترجیحات کے بارے میں گہری معلومات حاصل کی ہیں۔ جہاں اس کی قابل اعتماد اور ایوارڈ یافتہ مصنوعات، جن پر معیار زندگی میں اضافے، سہولت اور توانائی کی بچت کے لیے اعتماد کیا جاتا ہے، مزید انقلابی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں۔ چالیس  (40) دہائیوں پر مشتمل جدت اور تجربے کے ساتھ، اس برانڈ نے ٹیکنالوجی اور نیچر کے درمیان خوبصورت توازن پیدا کیا ہے۔ اِس کی خدمات کا ماحول، فوری جواب دینے والی 24/7 کسٹمر کیئر کے ساتھ 1800 سے زائد ڈیلرز پر مشتمل ملک گیر نیٹ ورک کسٹمرز کو ان کی توقعات سے بڑھ کر خدمات  فراہم کرتا ہے۔ سنہ 1980ء سے، ڈاؤلینس انتہائی قابل اعتماد برانڈ کے طور پر سامنے آیا ہے جس کی پروڈکٹس کے وسیع پورٹ فولیو میں ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنرز، مائیکرویو اوونز، واشنگ مشینیں، ڈش واشرز، فریزرز، واٹر ڈسپنسرز، ہوڈز اینڈ ہابس، اسٹیم آئرن، ایئر فرائیر، منی ٹوسٹر اور دیگر چھوٹے کچن اپلائنسز شامل ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -