ایکسائز کے 6افسران کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات کے 6 ایڈیشنل ڈائریکٹرز (بی ایس۔19) کو فوری طور پر مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹر (بی ایس 20) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ جن افسران کو ترقی دی گئی ہے ان میں شہاب الدین کھتری، ولایت علی جتوئی، ذوالفقار علی شاہانی، محترمہ ثمینہ بھٹو، ناصر افندی اور شبانہ پرویز شامل ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ و پارلیمانی امور مکیش کمار چاؤلہ اور سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات اعجاز احمد میمن نے نئے ترقی یافتہ ڈائریکٹرز کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے فرائض مزید موثر اور بہتر طریقے سے انجام دیں گے۔