ڈیجیٹل خدمات کیلئے یوپیسہ اور اباکس میں شراکت داری 

ڈیجیٹل خدمات کیلئے یوپیسہ اور اباکس میں شراکت داری 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوپیسہ اور اباکس (Abacus)کے درمیان کیش لیس ٹرانزایکشنز اور مالیاتی خدمات میں رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لئے موبائل ایپلی کیشن کے قیام کے لئے اہم اشتراک کیا گیا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے یوپیسہ تیزرفتاری سے سہولت اور صارفین کو مزید آپشنز پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی کے مزید مواقع اور جدید ٹیکنالوجیز سے بھی ہم آہنگ ہوسکے گا۔ اس باہمی اشتراک سے صارفین کو یوپیسہ کی خدمات کے استعمال میں آسانی ہوگی اور اسکے صارفین کے لئے کم سے کم لاگت میں بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔  یوفون کے جی ایم سیگمنٹس اینڈ پروڈکٹس، شہباز خان نے اس اشتراک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "یوپیسہ کے لئے صارفین کی سہولت سب سے مقدم ہے۔ اس لئے ہماری تمام کاوشیں صارفین کے استعمال میں سہولت لانے کے ساتھ انہیں زیادہ مالی خود مختار بناتی ہیں۔  اس پلیٹ فارم کی تیاری کا ہدف یہ ہے کہ استعمال میں باسہولت بنانے کے ساتھ ساتھ اسکی آسانی سے رسائی بھی ہو۔ اباکس سے اشتراک کے ذریعے ہم اپنے ہدف کی تکمیل کی جانب جلد پہنچیں گے۔" اباکس نے اپنا ذہین اے پی آئی مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے جس کی بدولت یوپیسہ ایپ صارفین کے لئے مزید اسمارٹ اور تیزرفتار ہوگئی ہے۔ ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر میں اس بہتری سے صارفین بلاتعطل ایپ کے استعمال سے محظوظ ہوسکیں گے اور ایپ کی مجموعی کارکردگی میں نمایاں بہتری محسوس کریں گے۔  

مزید :

صفحہ آخر -