سینا ویلفیئر ٹرسٹ بنیادی صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں 

سینا ویلفیئر ٹرسٹ بنیادی صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیناویلفیئر ٹرسٹ کا مقصد بنیادی مالی مشکلات،معاشی چیلنجز،بے روزگار ی کے مسائل اور نقل و حرکت کے امور کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔این جی او میں فراہم کی جانے والی خدمات میں صحت عامہ کی بنیادی سہولیات،مستند اور معیاری ادویات،عالمی معیار کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹ،الٹرا ساؤنڈ، حفاظتی ٹیکے،ذہی صحت سے متعلق مشاورت،ہیپاٹائٹس کی تشخیص اورثانوی صحت کی دیکھ بھال تک ریفر کرنا شامل ہیں۔این جی او اپنے مراکز پر چھاتی کے سرطان،ایچ آئی وی،کوویڈ19سے متعلق حفاظتی پروٹوکول اور دیگر بیماریوں سے متعلق آگاہی سیشنز بھی فراہم کرتی ہے۔اس بات کا ادراک کرتے ہوئے کہ شہری کچی آبادیوں کے مکینوں کو اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے اور ایسے میں طبی دیکھ بھال غیر ترجیحی بن گئی ہے،SINAنے پسماندہ طبقات اور زکواۃ کے مستحق مریضوں کیلئے محض20روپے کے ٹوکن چارج کے عوض ایک موثر بنیادی ہیلتھ کیئر سسٹم بنایا ہے تا کہ ثانوی نگہداشت کی ضرورت میں تاخیر کی جاسکے اورمعیار زندگی کو بحال کیا جاسکے۔SINAویلفیئر ٹرسٹ ابتدائی مراحل پر کیسوں کی ایک بڑی تعداد کو حل کرکے دباؤ سے بھرپور حکومتی سہولیات کیلئے ایک موثر فلٹریشن سسٹم کے طور پرکام کرتا ہے۔اس سے ثانوی اور انتہائی نگہداشت کے کیسوں میں وسائل کی بہتر تقسیم میں بھی مدد ملتی ہے۔1998میں اپنے سفر سے،این جی او آج شہر کی کچی آبادیوں میں اپنے 30فعال کلینکس کے ذریعے سالانہ80ہزار سے زائد مریضوں کو خدمات فراہم کررہی ہے جس میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔مالی مشکلات سے دوچار طبقات کی شریعت کے مطابق زکواۃ تشخیصی نظام سے اسکیننگ کی جاتی ہے اور اس بات کا اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ان میں سے 80فیصد سے زائد مریض زکواۃ کے اہل ہیں۔SINAمیں PMDCرجسٹرڈ ڈاکٹرز تعیناتی سے قبل ایک خصوصی تربیت سے گذرتے ہیں اور ان کیلئے مشاورت اور نسخہ جات کے پروٹوکول پر مشتتمل سیٹ پر عملدر آمد کرنا لازمی ہے۔نگہداشت کے معیار کو یقینی بنانے اورمشاورت کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے ان ڈاکٹرز کی کارکردگی کی نگرانی اور مکمل جانچ کی جاتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -