سانحہ ماڈل ٹاؤن‘جوڈیشنل انکوائری‘جے آئی ٹی دستاویزات

سانحہ ماڈل ٹاؤن‘جوڈیشنل انکوائری‘جے آئی ٹی دستاویزات

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشنل انکوائری اور جے آئی ٹی کی دستاویزات کی فراہمی  نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو  مہلت دے دی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے منہاج القرآن کے جواد حامد کی درخواست پر سماعت کی جس میں دستاویزات فراہم نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا. سماعت کے سوال منہاج القرآن کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشنل انکوائری اور جے آئی ٹی سے متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کی جا رہی پنجاب حکومت کے وکیل نے دستاویزات کی عدم فراہم پر متعلقہ حکام سے ہدایات لینے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی عدالت نے استدعا منظور کر لی اور آئندہ سماعت پر متعلقہ حکام سے ہدایات لے کر پیش ہونے کی ہدایت کی۔

وکیل مہلت

مزید :

صفحہ آخر -