(ن) لیگ والے تلخ باتیں کرتے رہے ان کا احترام کرتے ہیں، قمر زمان 

     (ن) لیگ والے تلخ باتیں کرتے رہے ان کا احترام کرتے ہیں، قمر زمان 

  

لاہو ر(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ تلخ باتیں کرتے رہے ان کا احترام کرتے ہیں شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں پیپلز پارٹی جواب دیں شوکاز جاری کیا ہے، مولانا نے فرمایا ہے کہ شاہد خاقان کے جواب کے لئے پی ڈی ایم میں آجانا چاہیے تھا، اگر خط اور شوکاز میڈیا سے ملے تو جواب بھی میڈیا سے ملنا چاہیے، مولانا ہم سے وضاحت طلب کررہے ہیں آپ ساری تحریکوں کا حصہ رہے ہیں میاں صاحب اے آر ڈی کو بغیر بتائے باہر چلے گئے تھے کوئی شوکاز نہیں جاری کیا، زبیر صاحب دو مرتبہ آرمی چیف سے ملے،مولانا نے انتہائی نامناسب بات کی کہ باپ کو باپ نہیں بنانا چاہیے میں توقع کررہا ہوں آپ اپنے الفاظ واپس لیں، پنجاب حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے کہ ملک بھر میں چوک بند ہیں پہلے انھوں نے ایک جماعت کے ساتھ معاہدہ کیا پھر انکار کردیا، احتجاج کے ہم حق میں ہیں لیکن تشدد کے حق میں نہیں ہیں۔ان خیالات کااظہار لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پچھلے مالی سال میں حکومت کا گروتھ دو فیصد ہے، ایک مہینے کا ٹریڈ خسارہ تین ارب ڈالر کا ہے، کاٹن، چینی، گندم امپورٹ کررہے ہیں پالیسی کیا ہے آپ کی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بینک جو بینکوں کا بینک ہے عوامی فورم کی دسترس سے باہر نکالا جارہا ہے، وہ عالمی اداروں کی مرضی سے کام کرے گا۔ یہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک پر چلے گے، ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے،کشمیر ہماری شہہ رگ ہے،پی پی پی کا کشمیریوں سے تین نسلوں کا رشتہ ہے،سلیکٹڈ کہتا تھا مودی جیت جائے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گا پی ٹی آئی کے پچھلے آئی ایم ایف کے معاہدے کم نہ تھے کہ ہزار ارب کے نئے معاہدے کرلئے ہیں، ہم اے این پی کے ساتھ ہیں، چھوٹی بڑئی  کوئی جماعت نہیں ہوتی  مولانا سب جماعت ہیں پیپلز پارٹی اس ملک کی بڑی جماعت ہے، ہم سب کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں، ہماری حکومت دنیا کی واحد بے حس حکومت ہے جو کورونا ویکسین امپورٹ نہیں کررہی،اس ملک کے وزیر صحت وزیر اعظم ہیں۔ بتائیں دس ڈالر کی ویکسین ہی نتالیس ڈالر کی کیوں مل رہی ہے، سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے انہوں نے کہاکہ ہم نے استعفیٰ دے دیا ہے گروپ میں رہے نہ رہے، جن صاحب نے گروپ سے نکالا ہے لگتا ہے مسلم لیگ لندن کو ہمیں گروپ سے نکالنے کی کافی جلدی ہے۔انہوں نے کہاکہ جہانگیر ترین سے ہمارے کوئی رابطے نہیں ہیں۔

قمر زمان 

مزید :

صفحہ آخر -