کڈنی ہلز ریفرنس ، سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 

کڈنی ہلز ریفرنس ، سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 
کڈنی ہلز ریفرنس ، سلیم مانڈوی والا پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)کڈنی ہلز ریفرننس میں سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزمان پر آج فردجرم عائد نہ ہو سکی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیخلاف کڈنی ہلزریفرنس کی سماعت ہوئی ، سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سمیت دیگر ملزم عدالت پیش ہوئے ، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی ، ملزموں کی جانب سے درخواستیں دائر ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی ، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آئندہ سماعت پر درخواستوں پر جواب دیں گے ، آئندہ سماعت پر بتایا جائے گا کہ منی ٹریل کہاں سے آئی۔ عدالت نے مزید کارروائی کیلئے سماعت28اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -