ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع
ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) سیشن کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی عبوری ضمانت میں 27 اپریل تک توسیع کردی۔

نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران لیگی رہنما کے وکلا نے کورونا مثبت آنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی اور عدالت سے استدعا کی کہ جاوید لطیف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکے ، ان کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کردی۔ 

مزید :

قومی -