غیرقانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پرسندھ حکومت،کے ایم سی اوردیگرکونوٹس جاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پرسندھ حکومت،کے ایم سی اوردیگرکونوٹس جاری کردیا،عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علاقے میں گھرکےسامنے فٹ پاتھ توڑکرقبضہ کرلیاگیا،عدالت نے کہاکہ فٹ پاتھ پرکوئی قبضہ کرکے بیٹھ جاتاہے توختم کون کرائےگا؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ فٹ پاتھ کی دیکھ بھال کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، عدالت نے کہاکہ بدقسمتی سے کوئی ادارہ اپنی ذمہ داری لینے کوتیارہی نہیں۔