بیوی کے قاتل شوہر کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی 

بیوی کے قاتل شوہر کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی 
بیوی کے قاتل شوہر کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  ماڈل کورٹ جنوبی نے بیوی کے قتل مقدمہ میں ملزم شوہر کو پھانسی کی سزا سنا دی ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عدالت نے ملزم جبار کو اسلحہ رکھنے کے جرم میں مزید دس سال قید کی سزا کا حکم سنایا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملزم پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔عدالت نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی رقم دیت کی صورت میں مقتولہ کے لواحقین کو دی جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -