بجٹ میں انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس چھوٹ زیر غور

بجٹ میں انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس چھوٹ زیر غور
بجٹ میں انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس چھوٹ زیر غور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجٹ میں انٹرنیٹ تک رسائی آسان بنانے کیلئے ٹیکس چھوٹ زیر غورہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آرکاکہناہے کہ ٹیلی کام سروسز پر12 فیصد ووہولڈنگ ٹیکس ختم ہونے کا امکان ہے،اس چھوٹ کے ساتھ ہی 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی کم کرنے پر غورکیا جارہاہے، ذرائع کے مطابق انڈسٹری نے صارفین کی تعداد، استعمال بڑھنے پر چھوٹ اور کم ریٹ طلب کیا ،دونوں ٹیکسوں کو سنگل ریٹ کے تحت وصول کرنے پر بھی غور جاری ہے،اس اقدام سے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -