سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات کے دو سو سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں

سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات کے دو سو سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور ...
سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات کے دو سو سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آ ن لائن )سپریم کورٹ نے محکمہ بلدیات سندھ کے دو سو سے زائد ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

عدالت عظمیٰ میں محکمہ بلدیات گڑھی یاسین سندھ کے200سے زائد ملازمین کی نیب کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیئے کہ قومی مفاد میں نیب کے اقدامات پر بات ہوسکتی ہے، ملزمان کیساتھ یکساں سلوک ہونا چاہیے، سندھ ہائی کورٹ نے ملزمان کو کہا پیسے جمع کراو اور گھر جاو،ہائی کورٹ میرٹ پر تمام کیسز کا جائزہ لیکر فیصلہ دے،پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں فوجداری نظام انصاف کا یہ حال ہے کہ ضمانت قبل ازگرفتاری دودوسال برقراررہتی ہے۔سپریم کورٹ نےتمام ملزمان کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملازمین کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

مزید :

قومی -