رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی عظیم نعمت ہے،فردوس عاشق اعوان

رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی عظیم نعمت ہے،فردوس عاشق اعوان
رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی عظیم نعمت ہے،فردوس عاشق اعوان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی عظیم نعمت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے انوار و برکات اور رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ رب العزت نے ہمیں زندگی میں رمضان المبارک کا ایک اور رحمتوں بھرا مہینہ نصیب فرمایا۔

ایک اور پیغام میں ان کا کہنا تھا کہماہ صیام عبادات و اعمال سے رب العالمین کی خوشنودی اور تقویٰ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ ماہ رمضان گناہوں سے معافی مانگنے، رحمت طلب کرنے اور رب کو منانے کا مہینہ ہے۔ دعا ہے پروردگار ہمیں اس بابرکت مہینے سے بھرپور فیض یاب ہونے اور قرب الہی پانے کی توفیق عطا فرمائے۔

مزید :

قومی -