سرگودھا یونیورسٹی نے مبینہ طورپر طلباء کا ریکارڈ ضائع کر دیا

سرگودھا یونیورسٹی نے مبینہ طورپر طلباء کا ریکارڈ ضائع کر دیا
سرگودھا یونیورسٹی نے مبینہ طورپر طلباء کا ریکارڈ ضائع کر دیا

  

لاہور ،لندن  (سید مجتبی شاہ ،چوہدری تبریز عورہ )سرگودھا یونیورسٹی نے مبینہ طورپر طلباء کا ریکارڈ ضائع کر دیا ،ڈگریوں کی تصدیق ,یونیورسٹی سرٹیفکیٹ کا حصول طلباء کے لیئے وبال جان بن گیا ، طلباء  نے سرگودھا یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ  کیا۔

تفصیلات کے مطابق  مختلف اضلاع میں یونیورسٹی کے سب کیمپس بنائے گئے ، طلباء سے بھاری فیس کی مدد میں کروڑوں روپے وصولی کے بعد سب کیمپس بند کر دیئے گئے ہیں ۔پرائیویٹ کالجز ز اور سب کیمپس کے طلباء نے سرگودھا یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے تحت امتحان دے کر ڈگریاں حاصل کیں اور اب یونیورسٹی انتظامہ ان کی ڈگریوں کی تصدیق اور یونیورسٹی سرٹیفکیٹ دینے سے یہ کہہ کر انکاری ہے کہ ہمارے پاس آپ لوگوں کا ایک سال سے زیادہ ریکارڈ ہی نہیں ، وہ سب ضائع ہو چکا ہے۔

طلباء نے  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے یہ مطالبہ ہے کہ اس میں ہمارہ کیا قصور ہے،  یونیورسٹی کے قوائد کے تحت ہی امتحانات دے کر سرگودھا یونیورسٹی کی  ڈگریاں حاصل کی ہیں ، ہمارا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے ،اس مسلۂ کو فوری حل کروایا جائے تاکہ ہم اپنا مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

مزید :

برطانیہ -