غلط بیانی پر سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی سرزنش، توہین عدالت کا نوٹس جاری 

 غلط بیانی پر سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی سرزنش، توہین عدالت کا نوٹس ...
 غلط بیانی پر سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی سرزنش، توہین عدالت کا نوٹس جاری 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے غلط بیانی پر سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی سرزنش کردی اور توہین عدالت کانوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہورکے چاروں اطراف قبرستانوں کے قیام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے غلط بیانی پرسیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی سرزنش کردی،عدالت نے سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کرتے ہوئے 3 روزمیں جواب جمع کرانے کاحکم دیدیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ عدالت سیکرٹری بلدیات کی معافی منظورکرے،عدالت نے کہاکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نہ ہوتے توسیکرٹری بلدیات جیل میں ہوتے،عدالت نے نورالامین مینگل کی استدعامستردکرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -