یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور

یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور
یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف کی گئی اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق اسلام آبا دہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔عدالت نے سیکرٹری قانون ، سیکرٹری پارلیمانی افیئرز ، پریزائیڈنگ آفیسر ودیگر کو نوٹس جاری کیا ہے۔عدالت کی جانب سے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔فریقین سے 27 اپریل تک جواب طلب کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -