بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ، شرح 8.29 فیصد ہو گئی 

بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ، شرح 8.29 فیصد ہو گئی 
بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مزید اضافہ ، شرح 8.29 فیصد ہو گئی 

  

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں کورونا کیسز کی  شرح میں اضافہ ہوگیا ، مثبت کیسز کی شرح 8.29فیصد ہو گئی ,بلوچستان میں گزشتہ روز ایک ہزار 230 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 102 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ روز ایک ہزار 20 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 89 کا رزلٹ مثبت آیا جس کے بعد کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 8.7 فیصد ہو گئی ۔خضدار سے کوورنا کے نو ، تربت سے دو ، سبی ، نصیر آباد سے کورونا کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -