فواد صاحب آپ کو سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے : مریم اورنگزیب

فواد صاحب آپ کو سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے : مریم اورنگزیب
فواد صاحب آپ کو سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے : مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری صاحب آپ کو وزارت اطلاعات دوبارہ نہیں ملی بلکہ سب سے جھوٹے وزیر ہونے کا تمغہ ملا ہے ۔

نجی ٹی وی سماءنیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ تین سال میں لوگوں کو ایک گھر نہیں اور جھوٹ 50لاکھ گھر دینے کے بولے تھے ۔

واضح رہے کہ آج صبح وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ کے ذریعے کہا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور کے بعد آج وزیر اعظم سرگودھا میں ہزاروں گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز کرنے جا رہے ہیں ، وزیر اعظم تعمیراتی پیکیج کے تحت بینک لاکھوں گھروں کی تعمیر کیلئے قرضہ دے رہے ہیں، سیمنٹ کی فروخت اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ۔

فواد چودھری نے مزید کہا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا وعدہ اب حقیقت میں ڈھل رہا ہے ، وہ سیاسی مخالفین جن کو لگتا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتاہے عمران خان پچاس لاکھ گھر کیسے بنا سکتے ہیں اب شرمندہ ہو رہے ہیں ، ترقی کا سفر جاری رہے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -