مولانا طارق جمیل نے کینسر کے مریض کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی 

مولانا طارق جمیل نے کینسر کے مریض کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی 
مولانا طارق جمیل نے کینسر کے مریض کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے 17سالہ کینسر کے مریض لڑکے کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی ،ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا شاہزیب انور کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی شدید خواہش تھی جسے میک اے وش نامی فاو نڈیشن نے پورا کر دیا ، شاہزیب نے مولانا طارق جمیل کیساتھ وقت گزارا ، مولانا طارق جمیل نے شاہزیب سے اس کی مزاج پرسی کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی اور ایک تحفہ بھی دیا۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق میک اے وش نامی فاو نڈیشن انتہائی نوعیت کے امراض کا شکار افراد کی خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ فاو نڈیشن نے کینسر کے مرض میں مبتلا ایک 17سالہ لڑکے شاہزیب انور کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش پوری کر دی ۔اس موقع پر نوجوان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔شاہزیب نے مولانا طارق جمیل کیساتھ میک اے وش فاو نڈیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جس کے باعث اس کی خواہش پوری ہوئی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -