کوہلومیں دہشتگردی کی کوشش ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

کوہلومیں دہشتگردی کی کوشش ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
کوہلومیں دہشتگردی کی کوشش ناکام، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

  

کوہلو(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہلومیں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی ،لیویز فورس نے کارروائی میں اسلحہ و گولہ باردو برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاکہناہے کہ اسلحہ و گولہ بارودکوہلو اور دکی میں کارروائی کے دوران برآمد کیاگیا، لیویز کیو آرا یف نے حساس اداروں کی اطلاع پر تخریب کاروں کے ٹھکانے پرکارروائی کی ، اے سی کاکہناتھا کہ تحریک کار اسلحہ وگولہ بارود ضلع میں بڑی تخریبی کارروائی میں استعمال کرتے چاہتے تھے ،ڈی سی کوہلو نے کارروائی میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے 50 ہزار نقدی انعام کااعلان کردیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -