اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، پنجاب میں 4 ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے 11 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری 

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، پنجاب میں 4 ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے 11 ارب کی ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، پنجاب میں 4 ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے 11 ارب کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پنجاب میں 4 ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے 11 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق وزیر خزانہ حماداظہر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں 4 ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے 11 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں پنجاب میں ماں اور بچوں کے 4 ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں 3 ایل این جی پاور پلانٹس کے معاہدوں کی کم از کم 66 فیصد پیداوار کے ٹیک یاپے کمٹمنٹ چارج ختم کردیئے گئے، اس کے علاوہ ایل این جی پاور پلانٹس کو مسلسل گیس فراہمی کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئئی،نجی پاور پلانٹ کیپکو کے فیسیلیٹیشن معاہدے اور گارنٹی معاہدے میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -