پنجاب کے مختلف اضلاع میں چار سے پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی 

پنجاب کے مختلف اضلاع میں چار سے پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی 
پنجاب کے مختلف اضلاع میں چار سے پانچ روز تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی 

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ چار سے پانچ روز میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ، چکوال ، اٹک کے علاقوں میں آج سے ہفتے کی رات کے درمیان بارش کی پیشگوئی ہے جو کہ طوفانی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے ۔ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو حفاظتی اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے ۔

مزید :

ماحولیات -