جاپانی سفیر کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو 

جاپانی سفیر کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی ...
جاپانی سفیر کا جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ ، آرمی چیف سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو 

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان کے سفیر نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جاپانی سفیر نے آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی، اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی استحکام کے لئے جاپان کی کوششیں لائق تحسین ہیں ،پاکستان جاپان سے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتاہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سکیورٹی صورتحال ،افغان مفاہمتی عمل کی پیشرفت اور باہمی تعاون کے امور پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی منشاکے تحت امن عمل کی حمایت کرتا رہے گا،امن عمل میں فریقین کے اتفاق رائے کی حمایت کرتے رہیں گے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -