کوشش ہے ہرپاکستانی کے پاس اپناگھرہو، وزیراعظم 

کوشش ہے ہرپاکستانی کے پاس اپناگھرہو، وزیراعظم 
کوشش ہے ہرپاکستانی کے پاس اپناگھرہو، وزیراعظم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پہلی باربڑے پیمانے پرہاؤسنگ منصوبے کاآغازکیاگیا،کوشش ہے ہرپاکستانی کے پاس اپنا گھر ہو۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سرگودھا میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ ایک عام آدمی کبھی اپنے گھرکاسوچ بھی نہیں سکتا،امیرآدمی کوبینک سے قرض مل جاتاہے،غریب آدمی کے پاس گھر بنانے کیلئے پیسہ نہیں ہوتا،غریبوں اورتنخواہ دارطبقے کیلئے ہاو¿سنگ سکیم لائے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کی 40 فیصد آبادی کچی آبادی میں رہتی ہے،کچی آبادی میں مالکانہ حقوق ہیں اورنہ ہی سہولتیں،سال کے آخرتک تمام تحصیلوں میں ہاو¿سنگ منصوبے شروع ہوجائیں گے،بینکوں کوچھوٹے لوگوں کوقرضے دینے کی عادت نہیں تھی،ہمیں 2 سال عدالت سے قانون پاس کرانے میں لگے،قانون پاس کرنے پرمیں عدلیہ کاشکرگزارہوں،جب تک قانون نہیں تھابینک قرض دینے کوتیارنہیں تھے ۔
ان کاکہناتھا کہ ان لوگوں کوقرض دیں جوملک کی دولت میں اضافہ کریں،ہاو¿سنگ سیکٹر سے 30 دیگرصنعتیں چلناشروع ہوجاتی ہیں،جس سے پاکستان میں معاشی انقلاب آنے والا ہے۔