صبا قمر کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا

صبا قمر کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا
صبا قمر کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا

  

لاہور (آئی این پی) اداکارہ صبا قمر کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا ‘ اب اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے بعد اپنی سریلی آواز کا جادو بھی جگا رہی ہیں۔

اداکارہ نے موسیقار و گلوکار مصطفی زاہد کے ہمراہ کشور کمار کے معروف گانے پر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ادکارہ کشور کمار کا معروف گانا ہمیں تم سے پیار کتنا اپنی سریلی آواز میں گاتی ہیں، یہ رومانوی گانا ہیما مالینی اور راجیش کھنا پر فلمایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں صبا قمر کی میوزک ویڈیو میں مصطفی زاہد نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا جس نے نہایت کم وقت میں یوٹیوب پر زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں شامل ہونے میں کامیاب ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -