مجھے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بننے والے شہباز شریف پرفخر ہے، مریم نواز

مجھے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بننے والے شہباز شریف پرفخر ہے، مریم ...
مجھے احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بننے والے شہباز شریف پرفخر ہے، مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم نواز کا کہناہے کہ شہباز شریف کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایاگیا ،مجھے ان پر فخر ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ احتساب کے نام پر انتقام میں کم وبیش تمام مسلم لیگ ن کے رہنماو¿ں کو نشانہ بنایا گیا ہے،یہ وہ سزا ہے جو انھیں نوازشریف کے بیانیے پرکھڑا رہنے پر ملی جو سب نے، خصوصًا شہباز شریف نے دلیری کے ساتھ قبول کی،ایسے حوصلے کبھی شکست نہیں کھاتے، مجھے شہباز شریف پر فخر ہے۔

مزید :

قومی -