سہولت بازار عید کے بعد بھی قائم رہیں گے، فردوس عاشق اعوان
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن ) وزیرا علیٰ پنجاب کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ سہولت بازار عید کے بعد بھی قائم رہیں گے،ونڈو شاپنگ کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رمضان اور سہولت بازار ونڈو شاپنگ کیلئے نہیں بنائے گئے ہیں،خواتین سے گزارش ہے کہ اپنی ونڈو شاپنگ کو محدود کریں، ا ور یہ ذمہ داری مردوں کے حوالے کردیں۔ سماجی فاصلہ نہ رکھنے کے باعث لوگ دوسروں کیلئے مشکلات کاباعث بن رہے ہیں۔
انہو ں نے کہا چینی کی قلت مافیا نے پیدا کی ، حکومت اکیلے مافیا کا مقابلہ نہیں کرسکتی ہے، عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور پنجاب حکومت نے 20روپے سے زئد رعایت چینی پر فراہم کی ہے۔ وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹور پر تاریخی پیکج دیا ہے، چینی ایکس مل پرائس سے بھی کم قیمت پر65روپے میں فروخت ہورہی ہے،رمضان بازار میں پنجاب حکومت کی پالیسی پر عمل درآمد ہورہا ہے۔