وہ ملک جس نے سیاحوں کو رقم بھی دینے کا اعلان کردیا

وہ ملک جس نے سیاحوں کو رقم بھی دینے کا اعلان کردیا
وہ ملک جس نے سیاحوں کو رقم بھی دینے کا اعلان کردیا
سورس: Pixabay

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلیٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ سیاحت کے لیے یورپ جانے کے خواہش مند ہیں تو یورپی ملک مالٹا آپ کے لیے بہترین انتخاب ہو سکتا ہے جہاں کی حکومت نے سیاحوں کو ایک حیران کن پیشکش کر دی ہے۔ دی مرر کے مطابق مالٹا کی حکومت نے اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سیاحوں کو آفر دی ہے کہ اگر وہ سیاحت کے لیے ان کے ہاں آئیں اور وہاں کسی ہوٹل میں قیام کریں تو مالٹا حکومت کی طرف سے آپ کو رقم دی جائے گی۔
اس پیشکش کے تحت اگر آپ کسی 5سٹار ہوٹل میں ٹھہرتے ہیں تو آپ کو 100یورو (تقریباً 1800ہزار روپے) ملیں گے۔ اگر آپ 4سٹار ٹول میں ٹھہرتے ہیں تو 75یورو (تقریباً 13ہزار 700روپے) اور 3سٹار ہوٹل میں ٹھہرنے پر 50یورو (تقریباً 9ہزار روپے) ملیں گے۔
یہ رقم سیاحوں کو انفرادی طور پر دی جائے گی چنانچہ اگر آپ فیملی کی صورت میں جاتے ہیں تو فیملی کے ہر فرد کو یہ رقم ملے گی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -