سوئمنگ پولز کے کس قسم کے پانی میں کورونا وائرس کتنی دیر زندہ رہ سکتا ہے؟ سائنسدانوں کو حیران کن جواب مل گیا

سوئمنگ پولز کے کس قسم کے پانی میں کورونا وائرس کتنی دیر زندہ رہ سکتا ہے؟ ...
سوئمنگ پولز کے کس قسم کے پانی میں کورونا وائرس کتنی دیر زندہ رہ سکتا ہے؟ سائنسدانوں کو حیران کن جواب مل گیا
سورس:   Wikimedia

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئمنگ پولز کے پانی سے کورونا وائرس کس قدر پھیلتا ہے؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس سوال کا حیران کن جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق برطانوی امپیرئیل کالج لندن کے ماہرین نے تحقیقاتی نتائج میں بتایا ہے کہ ایسے سوئمنگ پول جن کے پانی میں کلورین گیا ہوتا ہے، ان میں کورونا وائرس محض 30سیکنڈ تک زندہ رہ سکتا ہے۔ کلورین کا حامل یہ پانی 30سیکنڈ میں ہی اس موذی وائرس کو مارڈالتا ہے۔امپیرئیل کالج لندن کے ماہرین نے یہ تحقیق سوئم انگلینڈ، واٹر بے بیز اور رائل لائف سیونگ سوسائٹی کی معاونت سے کی اور نتیجے کے طور پر بتایا کہ سوئمنگ پولز سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ انتہائی کم ہوتا ہے۔

 تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ وینڈی بارسلے کا کہنا تھا کہ ”ہم نے لیبارٹری میں جب وائرس سے آلودہ مواد کو پہلے سوئمنگ پولز کے پانی میں مکس کیا اور یہ معلوم کرنا چاہا کہ اس پانی سے وائرس آگے کتنا منتقل ہوتا ہے تو یہ دیکھ کر ہمیں حیرت ہوئی کہ محض 30سیکنڈ میں ہی اس پانی نے وائرس کو ختم کر ڈالا تھا۔ہم سوئمنگ پولز چلانے والوں کو نصیحت کریں گے کہ وہ پولز میں 1.5ملی گرام فی لیٹر کے تناسب سے کلورین استعمال کریں، جس کی کثافت 7.0ہو۔ اس تناسب سے پانی اور کلورین کا آمیزہ کورونا وائرس کو سب سے زیادہ تیزی سے ختم کرتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -