خوبرو بھارتی وکیل کا شہزادہ ہیری پر بے وفائی کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ کردیا

خوبرو بھارتی وکیل کا شہزادہ ہیری پر بے وفائی کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ ...
خوبرو بھارتی وکیل کا شہزادہ ہیری پر بے وفائی کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ کردیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون وکیل نے برطانوی شہزادہ ہیری کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا اور اپنی درخواست میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔میل آن لائن کے مطابق اس نوعمر خاتون وکیل کا نام پلویندر کور ہے جس نے پنجاب اینڈ ہریانہ ہائی کورٹ میں شہزادہ ہیری کے خلاف دھوکہ دہی کے الزام کے تحت درخواست دی۔ 

پلویندر کور نے اپنی درخواست میں لکھا کہ ”میری اور شہزادہ ہیری کی ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی تھی اور شہزادہ ہیری نے میری محبت میں گرفتار ہونے کے بعد مجھے شادی کی پیشکش کی تھی تاہم بعد ازاں اس نے اپنا یہ وعدہ توڑ ڈالا اور میگھن مارکل کے ساتھ شادی کر لی۔“ 

پلویندر کور نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ شہزادہ ہیری کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کرے تاکہ اسے برطانوی پولیس گرفتار کرکے اس کے وعدے پر جبری عملدرآمد کروا سکے اور میری شہزادہ ہیری کے ساتھ ’مزید تاخیر کیے بغیر‘ شادی ہو سکے۔پلویندر کور کی یہ درخواست ہائی کورٹ کے جج جسٹس اروند سنگھ سنگوان نے مسترد کردی اور وکیل صاحبہ کو یہ تنبیہ کرکے رخصت کر دیا کہ ”آن لائن فراڈ سے آئندہ محتاط رہنا۔“

واضح رہے کہ پلویندر کور نے اپنی درخواست میں یہ نہیں بتایا کہ اس آن لائن فراڈ میں اسے کوئی مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا یا نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -